عمران خان، شیخ رشید پاکستان کے دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں: سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا اصل جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے سے انکار اور اُن کے سامنے ڈٹ جانا ہے، کہتے ہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید جیسے لوگ پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں۔ ھم پر مسلسل کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت گرا کر ملک کمزور کرنا ھے. فصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں وزیر اعظم کابینہ پارلیمنٹ اور افواج کے کردار اور دائرہ کار کا تعین ہوچکا ہے۔ آئینی حدود میں ہی رہنا ملکی مفاد میں ہے، کسی سے ٹکرائو نہیں چاہتے سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کا اصل جُرم پاکستان دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کی بجاۓ اُن کے سامنے ڈٹ جانا ھے.
[