بھارت میں چیتا گھرمیں گھس کرپالتوکتے کو لے اڑا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ایک چیتا گیٹ پھلانگ کر گھرمیں گھسا اورپالتوکتے کولے اڑا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق بھارت میں چیتے اکثرپالتوکتوں کا شکارکرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں پالتوکتا گھرکے اندربھی چیتے سے محفوظ نہ رہ سکا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھرکے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے۔ اس کے فوری بعد ایک چیتا گیٹ پھلانگ کرآیا اورچند سیکنڈز بعد ہی کتے کومنہ میں دبا کربھاگ جاتا ہے حالانکہ پہلے کتا چیتے پر بھونکتا ہے اور وہ گھر کی رکھوالی کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن جیسے ہی اسے اندازہ ہوتا ہے کہ گھر کے باہر چیتا ہے تو وہ جان بچانے کے لئے گھر کے اندر کی طرف بھاگ جاتا ہے لیکن گیٹ پھلانگ کر گھر کے اندر سے کتے کو اٹھا لے جاتا ہے اس دوران کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
علاقے کے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کا پالتوکتوں کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کوچیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کے لئے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کررکھتے ہیں۔ چیتے اورکتے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔