لاہور…نورالعارفین
وحدت کالونی ماڈل بازار میں ناقص معیار کی سبزیاں فروخت ہونے لگی.
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور، وحدت کالونی ماڈل بازار میں اعلی معیار کا پیاز دکھا کر ناقص فروخت ہونے لگا۔ وحدت کالونی ماڈل بازار میں سبزیوں کے نرخ کنٹرول ہو گئے لیکن معیار میں کمی واقع ہونے لگ گئی ہے ۔ بازار میں ٹماٹر 85، پیاز 68، آلو 33 ، کریلے 80 ،پھول گوبھی 38، پالک 27، لیموں 115 اور مٹر 155 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ پیاز کے سٹالز پر اعلیٰ معیاری پیاز دکھا کر ناقص پیاز فروخت کیے جاتے رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیاز کا معیار چیک کرنے کیلئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار سنجیدہ نہیں ، انتظامیہ صرف دعوے ہی کرتی ہے۔


