بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں : وزیر اعلیٰ

لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاہے کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ،21 کروڑ عوام منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی،میاں شہبازشریف نےکہاکہ عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، شہبازشریف نےکہاکہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ،عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے،وزیراعلیٰ نےکہاکہ گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ سیاسی عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔