سندھ ہائوس میں چھپے ایم این ایز کبھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہے ہیں شیخ رشید کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دیدی گئی

اسلام آباد(قاضی بلال )ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے انعقاد اور اس کے اختتام تر کسی قسم کی کوئی بدمزگی نہیں چاہتے ہیں دوسری جانب اپوزیشن ہر ممکن کوشش کر رہے کہ ملک میں بدمزگی ہو۔وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو دھمکیاں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں بڑی تعداد چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں وزیراعظم کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ سے ان کی پارٹی کے اراکین نالاں نظر آ رہے ہیں ۔پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کبھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں زبردستی پی ٹی آئی میں شامل کرکے عمران خان سے پارٹی پرچم گلے میں ڈلوائے گئے تھے ۔ وزیراعظم او آئی سی اجلاس کے بعد کسی قسم کا کوئی بھی انتہای اقدام اٹھا سکتے جس میں دو صوبوں میں گورنر راج اور اسمبلی توڑ دی جائیں گی یا پھر اسمبلیاں توڑ کر اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد جینے کا جشن نہیں منانے دیں گے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاس ایکسپوز ہوگیا ہے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔



