کام کام اور بس کام، ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم،دفاتر بھی صبح آٹھ کے بجائے دس بجے کھلیں گے

نومنتخب وزیراعظم کے احکامات،خود صبح سات بجے دفتر پہنچ گئے ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں


اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ا ب کام کام اور صرف کام کرنا ہوگا ،مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں۔ نومنتخب وزیراعظم صبح سات بجے دفتر پہنچ گئے جس پر وزیراعظم ہائوس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔وزیراعظم نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔ شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔ دفتر صبح 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کر دیا۔
شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔