وفد نے سیکٹر G-13 /14 میں اہل علاقہ کو در پیش پانی کی شد ید قلت، سیکیورٹی اور بڑھتی ہو ئی تجاوزات کے بارے میںآگاہ کیا

اسلام آباد :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی قیادت میں سیکٹر G13 اسلام آباد رہائشیوں کے نمائندہ وفد نے ڈی جی ہاوسنگ فاونڈیشن طارق رشیدسے ملاقات کی اور انھیں اہل علاقہ کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد میں سماجی رہنما جاوید قریشی، اورنگزیب علی خان، سید عتیق الرحمن اور عزیز اللہ بھی مو جو د تھے ۔ ڈی جی ہاوسنگ فاونڈیشن سے ملاقات میں میاں محمد اسلم اور نصر ا للہ رند ھا وا نے سیکٹر G-13 میں اہل علاقہ کو در پیش پانی کی شد ید قلت، سیکیورٹی اور بڑھتی ہو ئی تجاوزات کے بارے میںآگاہ کیا ، انھوں نے کہا شدید گر می میں پانی کی قلت سے علاقہ کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ، انھوں نے کہا پانی کی سپلائی اور ٹینکرز کی تعداد میں بھی اضا فہ کیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کے حصول میں آسانی ہو، اسی طر ح علاقے کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا ئے تا کہ شہریوں کو جانی اور مالی طور پر تحفظ دیا جا سکے ، وفد نے G-13میں بڑھتی ہو ئی تجاوزات پر بھی اہل علاقہ کے تحفظات سے ڈی جی ہاوسنگ کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جا ئیں ۔ ڈی جی ہاوسنگ فاونڈیشن طارق رشیدنے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جا ری ہے دو تین ماہ میں مسئلے کو حل کر لیا جا ئے گا ، جبکہ سیکیورٹی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جا ئے گی ، جو ان مسائل کو فوری طور پر حل کر ے گی۔


