
اسلام آباد :ڈائریکٹر کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے آئی سی سی کو اسلام آباد کا نامور تعلیمی ادارہ بنانے پر لیکچررز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ پری میڈیکل پارٹ ون میں پہلی پوزیشن لینے کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے . طلبا کے مستقبل کو کامیاب اور محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے .فرسٹ ایئر میں میرٹ سکالرشپ دینگے .پری میڈیکل ،انجینئرنگ، آئی سی ایس کی طرح کامرس اور ایف اے آئی ٹی کی بھی بہترین ،ٹھوس اور جامع تعلیمی منصوبہ بندی کر لی ہے .مری، کشمیر ،گلگت بلتستان ،بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں کے طلبا اور طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت بھی دے رہے ہیں .فرسٹ ایئر میں داخلوں میں طے شدہ ہدف باآسانی حاصل کر لیں گے .وہ اسلام آباد کیریر کالج سیکشن کیانی روڈ کے وائس پرنسپل محمد عدنان عباسی کی زیر صدارت فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے
.اجلاس میں چیئرمین آئی سی سی جاوید انتظار ،پروجیکٹ ڈائریکٹر سکور انٹری ٹسٹ ایچ ایم ظفر ،اساتذہ کرام ساجد محمود عباسی ،راجہ شہباز احمد،سالم العزام،مطیع اللہ ،سردار علی ،قیاس عباسی,محمد حسن ،آصف کمال ،محمد نقیب ،میڈم زینب، عمرعباسی،محمد اشفاق حسین نے بھی اپنی اپنی رائے اور تجاویز دیں .
پروفیسر محمد عامر نے مزید کہا کہ اساتذہ کی سالانہ دس فیصد کے علاوہ بھی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے . ادارے بتدریج ایئر کنڈیشنڈ بنائیں گے.اانہوں نے فیڈرل بورڈ کی انتظامیہ کا اسلام آباد کیریئر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو کو میٹرک اور ایف ایس سی کا امتحانی اور پریکٹیکل سنٹر بنانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین نتائج کے حصول کے لیے کلاسز میں طلبا کی تعداد کم کر کے مزید سیکشنز بنائیں گے .نظام اور طریقہ تعلیم میں جدت لائیں گے .ہم نصابی ،تفریحی ،کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید بہتر کریں گے .طلبا کی ذہن،کردار اور اعتماد سازی کے لیے تقریبات اور سیمینارز کریں گے. آئی سی سی سے فارغ التحصیل طلبا کا گروپ بنا کر رابطہ بحال رکھیں گے .اساتذہ کے بہترین ٹیم ورک کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے .میٹرک سیکشن اور کالج سیکشن کی علیحدہ علیحدہ ٹیچنگ ٹیم کے ساتھ تعلیمی خدمات سر انجام دیں گے .سال 2023 میں غوری گارڈن میں کالج کی نئی برانچ کھولیں گے .جس کی بلڈنگ کالج کے نقشے پر بنانیکا کام شروع کر دیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


