
لاہور :گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر محمد نوح نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جابنب سے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جیت کے بعد پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔ محمد نوح بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی حریفوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جیت کے بعد پہلے پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے محمد نوح کاکہنا ہے کہ تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں، الحمدللہ!آپ سب کی دعائوں، محبتوں، تعاون اور تعریف کے لیے شکریہ، پاکستان زندہ باد۔نوح دستگیر بٹ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ گولڈ میڈل اور پاکستان کے جھنڈے کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے لیے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا تھا۔اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
محمد نوح دستگیر کا کہنا تھا کہ وہ 7 سال سے جیتنے کی کوشش کررہے تھے۔



