کرناٹک :دنیابھر میں ماں کی بچے سے محبت کی داستانیں زبان زدو عام ہیں اور اکثر اس کا مشاہدہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت میں سامنے آئی ہے جب ایک ماں نے اپنی زندگی کو دائو پر لگا کر اپنے بچے کو سانپ کے ڈسنے سے بروقت بچا لیا۔
ماں اپنے بچوں کو موت کے منہ سے بچانے کے لیے اپنی زندگی بھی دا ئوپر لگادیتی ہیں۔بھارت میں بھی ایک خاتون نے ماں کی ممتا کا قرض ادا کرتے ہوئے اپنے کمسن بچے کو سانپ کے ڈسنے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے بیٹے نے قریبا سانپ پر قدم رکھ دیا تھا ۔ اس دوران سانپ نے غصے میں آکر بچے کو ڈسنے کی کوشش کی لیکن ماں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے بیٹے کو بروقت کھینچ کر سانپ سے دور کر دیا ۔
یہ فوٹیج کرناٹک کے منڈیا کے ایک علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جنہوں نے اسے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے باہر آتی ہے۔عین اسی وقت دروازے کے باہر ایک سانپ راستہ عبور کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
جسے ماں بیٹے دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔بچے کا پائوں سانپ کے قریبا اوپر ہی پڑھتا ہے اور سانپ اسے ڈسنے کے لئے پھن پھیلا دیتا ہے اور بچے کو ڈسنے کے لیے تیار ہوتا ہے لیکن والدہ بچے کا ہاتھ پکڑ کر اسے فوری کھینچ لیتی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین اس بہادر خاتون کی تعریف کررہے ہیں اور ان کے فوری ردعمل کو سراہا رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ اگر لڑکے کو کھینچنے میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر ہوتی تو یہ کوبرا اسے کاٹ لیتا۔ ایک صارف نے کہا کہ ماں کی محبت کو میرا سلام۔
کئی صارفین نے دعوی کیا کہ سانپ کوبرا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، یہ بچہ کنگ کوبرا ہے جو مکمل طور پر بڑا نہیں ہوا، لمبائی 5-6 فٹ لگتی ہے۔



