کالاباغ پولیس کی کارروائیاں 5 کلو چرس برآمد، ملزمان گرفتار

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

کالاباغ پولیس کی کامیاب کارروائیاں 5200گرام چرس برآمد ملزمان گرفتار تھانہ کالاباغ مقدمات درج ڈی پی اومیانوالی کی شاباش اورنقدانعامات

ڈی ایس پی سرکل عیسٰی خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او کالاباغ محمد ریاض اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ رحمٰن گل ولد احسان گل قوم پٹھان سکنہ ٹولہ منگلی سے 1050 گرام چرس، صورت رحمٰن ولد لال زمان قوم پٹھان سکنہ ٹولہ منگلی سے 2500 گرام چرس، شفیق خان ولد ملک جان قوم قطب خیل سکنہ ٹولہ منگلی سے 1250 گرام چرس اور عامر خان ولد ممتاز خان سکنہ ٹولہ منگلی سے 450 گرام چرس برآمد کر کےملزمان کے خلاف تھانہ کالاباغ میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔ 

ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او کالاباغ اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور نقد انعام سے نوازا۔ ترجمان میانوالی پولیس