ملک یاسر تحریک انصاف کے بنیادی رکن،اسیر حقیقی آذادی اور سنئیر صحافی بھی ہیں
یاسرپتوالی کی نئی ذمہ داریوں پر پارٹی ورکروں نے اسے دیر ائید درست آئید کے مصداق قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بنیادی مخلص ورکروں کو آگے لانے سے ہی پارٹی مضبوط ہوگی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف کے بنیادی رکن ملک یاسر پتوالی کو تحریک انصاف شمالی پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقر ر کر دیا ہے۔ یاسر پتوالی جہاں اسیر تحریک حقیقی آزادی مارچ ہیں وھاں پیشہ کے اعتبار سے سنئیر صحافی بھی ہیں جنہیں صحافتی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انکی بطور سیکرٹری اطلاعات تعیناتی نوٹفکیشن مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عامر کیانی نے چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے جاری کیا۔
ملک یاسر پتوالی تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے بھی رکن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں سیکرٹری اطلاعات چکوال اور صدر ویلفیر ونگ شمالی پنجاب و صدر تحریک انصاف ضلع چکوال اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ مسلم لیگ نون کی حکومت نے تحفظ امن عامہ کے تحت انہیں نظر بند کر دیا تھا ۔
یاسر ملک کی نئی ذمہ داریوں پر پارٹی ورکروں نے اسے دیر ائید درست آئید کے مصداق قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہ ملک یاسر پتوالی کی پارٹی کے لئے قربانیاں اور خدمات لازوال اور بے مثال ہیں ملک یاسر پتوالی چئیرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے بیانیہ کو پوری صلاحیت اور جرات سے عام آدمی تک پہنچائیں گے،بنیادی مخلص ورکروں کو آگے لانے سے ہی پارٹی مضبوط ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


