ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹروں نے جھلسنے والی ننھی کلی لا علاج کرنے سے انکار کر دیا

 

شیخوپورہ کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی  بے حسی۔
گرم چائے سے جھلسنے والی کم سن بچی کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔
والدین اپنی بچی کو موت کے قریب دیکھ کر رونے لگے۔
پولیس کو ساتھ لیکر آئیں تو علاج کریں گے ورنہ لاہور لے جائیں ۔ڈیوٹی ڈاکٹر
شیخوپورہ:ڈھیڑسالہ لائبہ کھیلتے ہوئے چاۓ گرنے سے شدید جھلس گئی تھی۔
شیخوپورہ:بچی کے والدین کے دہایاں دینے کے باوجود ڈاکٹروں کو ترس نہ آیا
شیخوپورہ ۔ کم سن بچی لائبہ ماہ نور چائے گرنے سے جھلس گئی والدین مخدوش حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے ہسپتال عملہ نے پولیس کاروائی کے بغیر طبی امداد دینے سے انکار کر دیا معصوم بچی ایک گھنٹہ تک علاج معالجہ کے بغیر تڑپتی رہی والدین روتے رہے عملہ نے برن یونٹ کے باوجود والدین کو فوری طور پر لاہور منتقل کر نے کا مشورہ دے دیا
شیخوپورہ۔ والدین روتے ہوئے مجبور ہو کرعلاج کیلئے قریبی نجی کلینک پر لے گئے بچی کی حالت چائے گرنے کے باعث چہرہ سر اور چھاتی وغیرہ بری طرح جھلس گئی