
راولپنڈی :عید میلاد النبی ۖ ایک مبارک اور بڑادن ہے جلوس عید میلادالنبی ۖ اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے ہمیں اخوت و رواداری کے فروغ کی اشد ضرورت ہے جلوس عید میلاد النبی ۖ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ASPکینٹ محترمہ انعم شیر نے میلاد منتظین سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی ۖ پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اورجلوس کے دوران ٹریفک مسائل حل کیے جائیں گے ۔
مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کینٹ کے صدر سید قاسم حسنین شاہ نے چونگی نمبر 22اور ٹینچ بھاٹہ روٹ پر سیکیورٹی اور ٹریفک سے پیداہونیوالے مسائل اجاگر کئے ،ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی نے کہا کہ ہماری ٹریفک مسائل کے حوالے سے ڈی ایس پی کینٹ سجاد اور حمید صاحبان سے دوران جلوس ٹریفک سے پیدا ہونیوالے خلل پر تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے ہرممکن اقدام اور جلوس کے تسلسل کیلئے مکمل تعاون کریںگے۔ اس موقع پر علامہ شکور الہی قادری، علامہ شاہد منصور چشتی، علامہ سلمان عطاری، ملک عبدالرئووف، نویدنثار شیخ، شیخ صغیر احمد، طارق نقی، یاسر بشیر،اویس الرحمان قادری، شمائل قادری و دیگر نے اپنے اپنے علاقے میں جلوس کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا محترمہ اے ایس پی صاحبہ نے یقین دہانی کرائی انتظامیہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر اور فوری اقدامات اٹھائیں گے اور جلوس عید میلا دالنبی کو شان و شوکت سے نکالنے کے لئے آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔




