پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان


پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں ،دوسرا اور تیسرا 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوگا
ڈے نائٹ میچز شام 4:30پر شروع ہوں گے ۔آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں جبکہ دوسرا اور تیسرا 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔تمام میچزڈے نائٹ ہوں گے جو شام 4:30پر شروع ہوں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔