یورپی یونین کا یہ بیان گھٹن کے اس تعفن زدہ ماحول میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے

اسلام آباد:یورپی یونین نے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں تشدد کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی پیروی کرے ۔عالمی ماہرین یورپی یونین کی جانب سے اس موقف کو گھٹن کے اس تعفن زدہ ماحول میں ہوا کا تازہ جھونکا قراردے رہے ہیں۔
فلسطین کے مغربی کنارے کے دورے کے دوران فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ جنگ ثابت کرتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں اور اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنا چاہیے، اسرائیل مغربی کنارے میں تشدد کو کنٹرول کرے اور عالمی قوانین کی پیروی کرے ، انہوں نے لڑائی میں وقفے اور امدادی راہداری کھولنے پر بھی زور دیا۔
جوزف بوریل نے کہا کہ پی یونین فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں عام شہریوں تک امداد کے مزید مواقع کا مطالبہ کرتی ہے۔
یاد رہے کہ یورپ و امریکہ کی بیشتر حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کی کھلے لفظوں میں حمایت سامنے آنے کے بعد کسی یورپی عہدیدار کا یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ انسان ابھی زندہ ہے۔



