فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی شفافیت اور آٹومیشن کی طرف ایک اور قدم


اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائیریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال، ڈائریکٹر جنرل، ایف جی ای ایچ اے نے ڈائریکٹر (آئی ٹی) کو PPRA کے الیکٹرانک سسٹم آف پروکیورمنٹ یعنی EـPak Acquisition & Disposal System (EPADS) کو ایف جی ای ایچ اے میں جلد از جلد لاگو کرنے کی ہدایت کی۔ عاصم امیر، ڈائریکٹر (آئی ٹی) نے PPRA سے درخواست کے ذریعے، FGEHA کے کمیٹی روم میں FGEHA کے ملازمین کے لیے 4ـ5 جنوری 2024 تک دو روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ مسٹر رضوان محمود، ڈائریکٹر (MIS)، محترمہ وردہ رضوان، پرنسپل بزنس اینالسٹ، PPRA نے تعارفی سیشن بہت تندہی سے پیش کیا، جو شرکاء کے لیے معلوماتی تھا۔ فیض عمر سیال، ڈائریکٹر (ایڈمن) اور احمد حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر (GA) نے اس ٹریننگ کے انعقاد کے لیے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔
یہ ڈیجیٹلائزیشن/ای پروکیورمنٹ سسٹم (یعنی EـPak ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EـPADS)) گورننس، انتظام، شفافیت، جوابدہی اور پبلک پروکیورمنٹ کے معیار کو بہتر بنائے گا اور FGEHA میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سسٹم کو یقینی بنائے گا۔