
لاہور…نورالعارفین
شہر میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا.
شہر میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا، رواں برس 335 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے جبکہ حادثات کا شکار ہونے والے افراد کی تعدا انتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
شہر کی سڑکوں پر بے ہنگم بھاگتی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موت کا سامان بننے لگیں، جن سے ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ رواں برس دس ماہ میں ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد انتالیس ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سوار افراد کے ہوئے ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق موٹرسائیکل حادثات کی تعداد رواں برس اکیس ہزار تک پہنچ گئی۔ دس ماہ میں 335 افراد ٹریفک حادثات میں جاں کی بازی ہار گئے۔ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیورز کی غفلت ایک بڑی وجہ ہے ٹریفک حادثات کی۔
ٹریفک حادثات کی بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔



