
سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی پشاور میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ آج جمعہ کو دن 11 بجے خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے، انہیں اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے شہرت ملی۔
رحیم اللہ یوسف زئی ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے طالبان کی کارروائیاں رپورٹ کیں، وہ 1995 میں افغانستان کے شہر بھی قندھار گئے۔
رحیم اللہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے، جبکہ انہوں نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے بھی نمائندے رہے۔
رحیم اللہ یوسف زئی افغانستان، شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔انہیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں 2004 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیاجبکہ 2009 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
جمعرات کو ان کے بیٹے ارشد یوسفزئی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے پیارے والد اب دنیا می نہیں رہے وہ پندرہ ماہ تک کینسر سے لڑتے رہے اور بالآخر جان کی بازی ہا ر گئے۔


