آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: وویمنز ٹاٹل آرمی نے جیت لیا


ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا فانل واپڈا اے کے نام رہا ، بریگیڈر ر افتخار منصور نے انعامات تقسیم کئے


اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان آرمی نے آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فانل میں لایکنز اے کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا وویمنزٹاٹل جیت لیا جبکہ واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا ٹاٹل اپنے نام کیا ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر)افتخار منصور تھے جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وویمنز ایونٹ کے فانل میں آرمی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لایکنز اے کلب کوپانچ کے مقابلے میں 12پوانٹس سے شکست دی۔آرمی کی آمنہ محسن نے 8 جبکہ ہادیہ نے 3پوانٹس سکور کے۔ مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کے فانل میں واپڈا ا ے کی فائنل میں واپڈا بی کے خلاف21.10 پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔