اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دوافراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم اپنے آپ کو حساس ادارے کاملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے مو بائل فونز ،نقدی ، وائر لیس سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے ۔
ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔


