اسلام آباد پولیس ان ایکشن ، آ ٹھ ماہ کے دوران پر اپر ٹی مقدما ت میں ملوث 3163 ملزمان گرفتار

01 ارب40کروڑ16لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، سنگین جرائم میں ملوث496گینگز کے1175ممبران بھی گرفتار
اسلام آباد:اسلام آبادپولیس کی وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ آ ٹھ ماہ کے دوران پر اپر ٹی مقدما ت میں ملوث 3163 ملزمان کو گرفتارکرکے01 ارب40کروڑ16لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا،جس میں نقدی، مو بائل فون، طلا ئی زیو رات، ما ل مسروقہ، گاڑیاں اور موٹرسائیکل شامل ہیں ،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث496گینگز کے1175ممبران کو بھی گرفتار کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکاما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی ہد ایا ت پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاو ن جاری رکھا اور پر اپر ٹی مقدما ت میں ملوث 3163ملزمان کو گرفتار کر کے01ارب 40کروڑ16لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا،جبکہ سنگین جر ائم میں ملوث496گینگز کے1175ملزمان کو بھی گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ارب 40کروڑ16 لاکھ سے زائدکا مال مسروقہ بھی برآمدکیا گیا، جس میںجرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں نقدی، طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکل اور ما ل مسروقہ شامل ہیں،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جر ائم میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔