گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی رہائش گاہ گولڑہ ہاس آمد

ایم این اے انجم عقیل خان ، ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان ، عامر شہزاد خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا

اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو بھتیجے اور عامر شہزاد خان کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیرسٹر حیدر خداداد خان گولڑہ کو بھی شادی کی مبارکباد پیش کی اور ازدواجی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ایم این اے انجم عقیل خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا سمیت ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر انجم عقیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 11 سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے خیبرپختونخوا کی حالت زار ، ترقی کی بجائے تنزلی اور بگڑتی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی حکومتی مشینری کے ساتھ کبھی اسلام آباد اور کبھی پنجاب پر چڑھائی کرتا ہے اور جلا ئوگھیرا توڑ پھوڑ میں ملوث ہے جو انتہائی گھٹیا اور نامعقول حرکت ہے۔
انہوں نے کہا اگر خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی جلائو گھیرا ، حکومتی مشینری کے ذاتی اور سیاسی استعمال اور احتجاج ، عدم استحکام کی سیاست سے باز نہیں آتے تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر غور کیا جانا چاہیے۔