
اسلام آباد:میں اسلام آباد کیرئیر کالجز کی تین برانچز کھولیں گے۔ جنکی بلڈنگز کے کرایہ داری کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ ایک برانچ کا قیام سیری چوک بہارہ کہو، ایک برانچ ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ ، ایک برانچ علی پور لہتراڑ روڈ پر عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ معاہدے کے بعد تینوں بلڈنگ دسمبر 2024 میں حاصل کرلی جائیں گی ۔ تینوں برانچز کا افتتاح جنوری میں کر دیا جائے۔ ان برانچز میں شام کے اوقات میں کیرئیر اکیڈمیز چلائی جائیں گی۔
چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر نے ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی اور کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن( کیب) ، کیرئیر کالجز اور اکیڈمیز کے پرنسپلز ، اساتذہ ،انتظامیہ ،طلبا اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے ادارے ایک فلاحی فکری سوچ اور نظریاتی تعلیمی ادارے ہیں۔ جنکا مقصد ملک کے لئے محنتی اور ایماندار قیادت تیار کرنا ہے۔ تعلیمی اداروں کا نظم و نسق اور نصاب مرکزی تعلیمی نظام کے زیر کنٹرول چلایا جائے گا۔ جس میں کالجز کو ڈایریکٹوریٹ آف آئی سی سی اور اکیڈمیز کو کیب چلائے گا۔ جبکہ ہر ادارے کو مرکزی نظام کی طرف سے جاری کردہ پالیسی کے تحت ان اداروں کے پرنسپلز اور کوارڈینیٹرز وہاں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف سے ملکر چلائیں گے۔ ادارتی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے SOPs ہونگے۔ جس کے تحت ادارے میں کام کرنے والے تمام ذمہ داران بشمول چئیرمین تعلیمی نظام کے آگے جوابدہ ہونگے۔
کیرئیر کالج کی مزید تین برانچیں دسمبر تک آپریشنل ہو جائیں گی،جاوید انتظار




