برساتی نالے کی تعمیر پر 34 ملین لاگت آئے گی، H-13 شمس کالونی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سیکٹر H-13 شمس کالونی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے برساتی نالے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔
سیکٹر H-13 میں مون سون کی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال بن جاتی ہے۔ ، برساتی نالہ 34 ملین کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے،عوام کو ریلیف دینے کے لیے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر ، گلیوں کی پختگی ، پانی کی سکیمیں ، واپڈا ، سی ڈی اے ورکس , ایجوکیشن پروجیکٹس ، ہیلتھ پروجیکٹس پر کام جاری ہے،ساتی نالے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پرچیف کوآرڈینیٹر حارث خان گولڑہ ، کوآرڈینیٹر ائیسکو ملک مصطفی ، امجد محمود عباسی ، ملک اشفاق ، رانا عاقب نواز ، بخت محمد خان ، علی گجر ، چوہدری طارق ، چوہدری سبطین ، ذوالفقار صاحب ، لوکل گورنمنٹ کے افسران و دیگر ہمراہ موجود تھے۔



