
افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران 23 طالبان ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق افغان فورسز نے فضائی حملوں میں صوبہ پکتیا میں تین جگہ طالبان کو نشانہ بنایا جس میں 19جنگجو مارے گئے جبکہ نو زخمی ہوئے۔
ضلع زروک کی افغان چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کیا جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 4طالبان مارے گئے اور 11زخمی ہوئے، مقابلے میں دو افغان فوجی بھی زخمی ہوئے۔




