سانحہ خضدار، معصوم شہداء کے خون کا حساب لیا جائے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین

یہ پاکستان پر حملہ ہے،بھارت عالمی امن پر مسلسل حملہ آور ہے
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کا خضدار واقعہ پر ردعمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرڈاکٹر ملک ابرار حسین نے خضدار میں سکول بس پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے . شہداء کے خون کا حساب لیا جائے۔گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ یہ حملہ دراصل پورے ملک پاکستان پر حملہ ہے،خدشہ ہے کہ اس کے پیچھے بھارت ہے،بھارت عالمی امن پر مسلسل حملہ آور ہے، اقوامِ متحدہ مودی کو جنگی مجرم قرار دے،مکروہ دشمن آپریشن بنیان مرصوص میں بدترین ہزیمت کا بدلہ چکا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت امن وتعلیم کا دشمن، آہنی ہاتھوں سے مٹاجائے،خضدار میں اسکول بس پر پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈاکٹرملک ابرارحسین کا مزید کہنا تھاکہ معصوم بچوں کی شہادت اس بات کی علامت ہیں کہ دشمن کسی بھی سفاکانہ اقدام سے گریز نہیں کر رہا۔ایسے عناصر انسانیت اور رحم دلی سے عاری ہیں، اور ان کے لیے کسی بھی قسم کی ہمدردی کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ“آپریشن بیان المرصوص”کے بعد بلوچستان میں ایک بھرپور“آپریشن کلین اپ”کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ پوری قوم، حکومت اور ریاستی ادارے مل کر بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے۔