سوسائٹی کے بعد پولیس کا بلیو ورلڈ سٹی کے مالک کے گھر پر بھی چھاپہ

غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک چوھدری نعیم اعجاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قریبی سمجھے جاتے ہیں‌

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کے بلیو ورلڈ سٹی کے بعد پولیس نے گزشتہ روز ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے.
سوسائٹی کے مالک ن لیگ کے ایم پی اے چوھدری نعیم اعجاز ہیں جن کے گھر پر ریڈ کیا گیا ہے . واضح رہے کہ چودھری نعیم اعجاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منظور نظر سمجھے جاتے ہیں.
چوھدری نعیم اعجاز نے راولپنڈی پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے شکایت درج کی کہ سی سی ڈی ٹیم نے ان کے گھر میں گھس پر ملازمین پر تشدد کیا اور تین ملازمین کو گرفتار کر کے لی گئی ہے.
یاد رہے دو دن قبل سی سی ڈی نے ن لیگی ایم پی اے کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی پر ریڈ کیا اور 16 کے قریب جرائم پیشہ افراد کو بمع اسلحہ گرفتار کیا تھا. گرفتار شدہ افراد چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے جبکہ گرفتاری سے بچنے لیے طاقتور ایم پی اے کی سوسائٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ پناہ گزین تھے۔