
لاہور….نورالعارفین
پولیس کو سرکاری پٹرول ملنا بند، اہلکار اپنی جیب سے ڈلوانے پر مجبور.
پنجاب پولیس کی سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پٹرول اور ڈیزل سے محروم، اہلکار اپنی جیبوں سے فیول ڈلوانے پر مجبور ہو گئے۔ پنجاب پولیس کو پٹرول پمپس مالکان نے پٹرول اور ڈیزل دینا بند کر دیا۔
پنجاب پولیس کا پٹرول پمپ عرصہ دراز سے شیل کمپنی نے ٹھیکے پر حاصل کیا ہوا ہے۔شیل کمپنی کے ساتھ چند روز قبل پنجاب پولیس نے ایبٹ روڈ پمپ کا نیا معائدہ کیا تھا۔ تین روز سے پٹرول پمپ انتظامیہ نے پنجاب پولیس کی سینکڑوں گاڑیوں کو تیل کی فراہمی روک دی ہے جس سے پولیس کے پٹرولنگ سمیت دیگر آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پٹرول انتظامیہ کو پٹرول سلپ بھی دی جا رہی ہیں لیکن پٹرول پمپ انتظامیہ تیل نہیں دے رہی۔
پولیس پٹرول پمپ پر سپیشل برانچ ، موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ، ایلیٹ فورس، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ تیل بھرواتے ہیں۔



