لاہور…نورالعارفین
پانچ مزید سرکاری کمپنیوں کیخلاف کرپشن تحقیقات کی درخواست دائر.
حکومت کی 56 میں سے مزید 5 کمپنیوں کی کرپشن تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی 56 میں سے مزید 5 کمپنیوں کی کرپشن تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سول سوسائٹی کے ۔رہنما وکیل اظہر صدیق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔
درخواست گزارکے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں 61 کمپنیاں بنائیں ۔ ٹرانسپورٹ اور صاف پانی سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
درخواست میں بتایا گیا کہ 80 ارب سے زائد کرپشن ہوئی ، آڈٹ نہیں کروایا گیا ، عدالت نیب کو ازسرنو تحقیقات کا حکم جاری کرے
استدعا کی گئی کہ عدالت فیصلے تک کمپنیز کو کام سے روکںے کا حکم جاری کرے۔


