اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کامسٹیک اور نیٹکینٹ بحیرہ روم ریسرچ اینڈ سائنس یونیورسٹی ترکی نے مشترکہ طور پر “ٹیکنالوجی کی تجارت، جدت اور کاروبار” کے موضوع پر آن لائن تربیتی کورس کا اہتمام کیا۔ریکٹر، نیٹکینٹ یونیورسٹی، پروفیسر طیفن ٹورگے، اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، کوآرڈینیٹر جنرل، کامسٹیک نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ دونوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی کی ضرورت اور او آئی سی کے رکن ممالک میں ٹیکنالوجی کو تجارت، جدت کاری اور کاروبارکی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کا کاروبار کرنے، نئی ایجادات لانے اور مسلم دنیا میں ٹیکنالوجی کی تجارت کرنے سمیت باہمی تعاون بڑھانے کی ترغیب دی۔ دونوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی ترقی، تجارت اور کاروبار کے لیے دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی اور تجارت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔کورس کے دوران، نامور ماہرین نے ٹیکنالوجی کی تجارت کے شعبے سے متعلق مختلف مضوعات پر لیکچرز دیے۔ آذربائیجان، بنگلہ دیش، کیمرون، انڈونیشیا، قازقستان، نائیجیریا، ترکی اور متحدہ عرب امارات سے یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے محقیقین نے شرکت کی۔
Related Posts

سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی بلکہ معاشی شراکت داری کا مظہر ہے،صادق سنجرانی
- Rizwan Malik
- October 5, 2019
- 0
اسلام آباد:ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے کی ترقی کے مشترکہ خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں۔ […]

کرپشن روکنے والے افسر کے پاس ساڑھے تین سو تولے سے زائد کا سونا برآمد
- Rizwan Malik
- February 26, 2022
- 0
اسلام آباد(نیٹ نیوز)کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب انکوئری رپورٹ میں […]

کووڈ 19، ڈینگی، ٹائیفائیڈ اور ملیریا سب ایک ہی وقت میں پھیلنے لگے ادویات کے زیادہ استعمال سے مرض بڑھ رہے ہیں ماہرین
- Rizwan Malik
- October 4, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)جیسا کہ کووڈ 19، ڈینگی، ٹائیفائیڈ اور ملیریا سب ایک ہی وقت میں پھیل رہے ہیں، ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے […]
