فاروڈکہوٹہ بلدیہ کی طرف سے بھاری ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال

فاروڈکہوٹہ بلدیہ کی
طرف سے عائد کئے جانے والے بھاری ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران ضلع حویلی کی کال پر شٹرڈائون احتجاج، بازار مکمل بند رہا۔ احتجاجی مظاہرہ زیر صدارت عبوری صدر انجمن تاجران حافظ مشتاق احمد ہوا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باڈر لائن ایریا میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے بھاری پراپرٹی ٹیکسز پر انتہائی افسوس ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بھاری ٹیکسز کا نفاذ کر کے غریب عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے۔ کاروباری حضرات پہلے سے گونا گوں مسائل کا شکار ہیں، دوکان کا کرایہ اور بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عوام کو ریلیف دے۔