میانوالی پولیس نے شیخوپورہ سے چوری ہونے والی گاری پکڑ لی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔ انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ ایس آئی محمد ممتاز اور انکی ٹیم نے انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کے ذریعے شیخوپورہ سے چوری ہونے والی ٹیوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر FDR-95-8766 جس کا چیسیسز نمبر 9530870 اور انجن نمبر 2C2994631 ہے کو چیک کیا گیا۔ جو کہ تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کو ایف آئی آر نمبر 952 /2010 بجرم 381-A میں مطلوب تھی۔ تھانہ کندیاں پولیس نے کار قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس کامیاب کاروائی پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس