
اسلام آباد
سپریم کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج
قیمتوں میں اضافے کے خلاف آئینی درخواست دائر
درخواست میں وفاق، وزارت خزانہ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، درخواست گزار
وفاقی حکومت نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا تحفہ عوام کو دیا، درخواست گزار
پیٹرول 4.06، ڈیزل 3.96 مٹی کا تیل 6.79 لائیٹ ڈیزل 6.25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، درخواست گزار
وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ اوگرا کی سمری منظور یا مسترد کر دے. درخواست گزار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لانا چاہیے، درخواست گزار
عوام کے منتخب نمائندے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے، درخواست گزار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی مسائل پیدا ہو نگے، درخواست گزار
درخواست میں عدالت سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
کیس کے فیصلے تک پرانی قیمتں بحال کرنے کی استدعا
درخواست مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے




