گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

 

 

اسلام آباد….یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ایک شہری شعیب صفدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ محمد ابراہیم قادری نامی شخص یوٹیوب اور فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر رہا ہے، ایک کرسچئن بھی یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے توہین رسالت کا مرتکب ہو رہا ہے،جبکہ دونوں اشخاص کے ویب ایڈریسز اور انٹرنیٹ پر فراہم کیے گئے موبائل فون نمبرز بھی درخواست کے ساتھ عدالت میں پیش کیے گئے درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیاکہ ایف آئی اے کو بھی قانون کے مطابق کارروائی کے لیے معلومات فراہم کیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ گستاخی کے مرتکب افراد کے نام ای سی ایل میں شامل اور گستاخانہ چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا جائے،گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گستاخی کرنے والوں نے اپنے اس اقدام سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ،درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈی جی ایف آئی اے، پی ٹی اے، آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔۔