سعودی حکام نےگیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا

سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں احتجاج کرنے پر گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

احتجاج کرنے والا گروہ اس حکومتی فیصلے پر برہم تھا جس میں شاہی افراد کے بجلی اور پانی کے بل ادا کرنے سے روکا گیا تھا۔

اس احتجاج میں شامل افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔