
محمد عارف شاہین
پی ٹی ائی کے سینئر رہنما حلیم خان کے 91 کروڑ روپے سے زائد کے ظاہر شدہ اثاثے ہیں .جو ان کے اور ان کی اہلیہ کے نام پر ہیں ان اثاثوں میں بنکوں میں موجود کیش، جائیداد اور سرمایا کاری شامل ہے .تفصیلات کے مطابق نیب کی حراست میں موجود حلیم خان نے 2018 کے انتخابات میں اپنے 50 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں .ان میں ان کے پاکستان میں موجود اثاثے 15 کروڑ 90 لاکھ کے ظاہر کے گئے ہیں .جنمیں ڈی ایچ اے لاہور میں واقعہ ایک کنال کا گھر ان کو والدہ کی طرف سے گفٹ بتایا گیا ہے .جبکہ ان کی اہلیہ کرن عکیم علیم کے نام پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میںواقعہ گھر 12 کروڑ روپے سے زائد کا ظاہر کیا گیا ہے

.گوادر میں 2 کنال کا پلاٹ اور کوئٹہ میں پلاٹ کی مجموعی قیمت صرف 12 لاکھ بتائی گئی ہے .لاہور کے برکی روڈ پر واقعہ 2 کنال 7 مرلہ زمین کی مالیت 9 لاکھ 40 ہزار بتائی گئی ہے .لاہور کے دو دیہات میں 24 کنال زمین کی قیمت 2 کروڑ 71 لاکھ ظاہر کی گئی ہے .علیم خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر موجود 18 کمپنیوں کے بنانے کا خرچ صرف 90 ہزار ظاہر کیا گیا

ہے ان میں ویژن ڈویلپر ،پارک ویو کار پو ریٹ ،پارک ویو ہومز ،پارک ویو ٹاور ویژن بلڈر،لگژری گرین فارمز ، پارک ویو انکلیو ،راجہ گرین فارمز ، اور وی فارمز شامل ہیں .دبئی کی 2 اور انگلینڈ کی ایک کمپنی کے کیپٹل سرمایہ کاری 81 لاکھ ظاہر کی گئی ہے .ان میں ار اینڈ ار انٹرنیشنل ایف زیڈ ای دبئی ، ہیکسم انویسٹمنٹ اوورسیز انگلینڈ اور زیڈ ار ار دبئی شامل ہے .اس کے علاوہ 11 کروڑ سے زائد کے حصص34 کمپنیوں میں ظاہر کئے گئے ہیں .اس میں انہوں نے 3 کروڑ 45 لاکھ روپے کی 4 گاڑیاں بھی ظاہر کی گئی ہیں ،ان کے 9 بینک اکاؤنٹس میں 5 کروڑ روپے سی زائد ظاہر کے گئے تھے.

اس وقت کے اثاثوں میں 42 کمپنیاں پاکستان میں ظاہر کی گئی ہے .اس کے علیم خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی ہی مختلف کمپنیوں سے 70 کروڑ کا قرض بھی لے رکھا ہے ، اسٹاک اور دیگر اثاثے 13 کروڑ کے ظاہر کے گئے ہیں . واضح رہے کہ حلیم خان کو آج نیب عدالت نے 15 فر وری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ،ان کے زیر کفالت افراد میں بیوی، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں . انہوں نے 2015 سے 2017 تک ایک کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا .ایک سال کے دوران ان کے اثاثوں میں 41 کروڑ کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے ، گوشوارے کے مطابق ان کے پاس کوئی زرعی زمین موجود نہیں ہے .




