بلڈ پریشر کی دوا کے دوران کن غذائوں سے پرہیز ضروری

ادویات کے استعمال کے دوران اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کہ کون سے غذا آپ کے لیے صحت بخش ہے

اسلام آباد (نامہ نگار) بلڈ پریشر ایک جان لیوا مرض ہے اسے خاموش قاتل کے نام کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ماہرین نے حال ہی میں اس کی نشاندہی کی ہے کہ بلڈ پریشر کی دوا لینے کے دوران کن کھانوں سے پرہیز کیا جائے تاکہ اس خطرناک بیماری کے مضر اثرات سے خو د کو بچایا جاسکے۔ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا کے ساتھ چند خاص غذائیں بھی ایسی ہیں جن کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ کیونکہ یہ دوا کے اثرات ذائل کر سکتی ہیں۔
چکوترا
چکوتر میں ایک قدرتی مرکب ہوتا ہے جو ایسے انزائم کو بلاک کر دیتا ہے۔ جو جسم میں بہت سی ادویات کے اثرات کو پھیلاتا ہے۔ اور جب یہ انزائم جب رک جائے تو دوا کے اثرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اور یہ ہمارے جسم کے لیے مضر ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چکوترا اور نارنجی کے جوس جسم میں ادویہ کے جذب کرنے کے عمل کو روکتا ہے جس سے ادویات کم موثر ہو جاتی ہیں۔
پرانا پنیر
بلڈ پریشر کے مریضوں کے ادویات استعمال کرنے کے دوران پرانا پنیر کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یہ بعض ادویات کے ساتھ مل کر بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ کر سکتا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پرانا پنیر بلڈ پریشر کی مخصوص دوا کے استعمال کے دوران نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے بلڈ پریشر کی دواں کے استعمال کے دوران پرانا پنیر کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
زیادہ نمک والی غذائیںHigh-Sodium
ماہرین ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک کے استعمال اور جن غذواں میں زیادہ مقدار میں نمک استعمال ہوا ہو۔ انہیں کھانے سے روکتے ہیں۔ روزانہ نمک کی مقدار 1500 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔زیادہ نمک والی غذائیں بلڈ پریشر کی دوا کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ زیادہ نمک کا استعمال جسم میں پانی روک لیتا ہے۔ جس سے بلڈ پریشر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔