ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال،صنعتوں تک خام مال کی رسائی منقطع ہو چکی،کاشف چوہدری

کے جی ٹی ایل، ایس اے پی ٹی، کے آئی سی ٹی پر امپورٹرز کا مال پھنسا ہوا اور ڈیمریج کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہو رہا
وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اس مسئلے کو مل کر حل کریں ٹرانسپورٹر کی ہڑتال پر ردعمل

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی منقطع ھو چکی ہے اورصنعتوں کو سپلائی بند ھونے کے باعث متعدد صنعتوں کے بند ھونے کا خدشہ پیدا ھو چکا ہے،حکومت اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث امپورٹرز اور صنعتوں کو اربوں کا نقصاناٹھانا پڑا ہے.
گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث کراچی کے جی ٹی ایل، ایس اے پی ٹی، کے آئی سی ٹی پر مکمل سناٹا ہے۔کے جی ٹی ایل، ایس اے پی ٹی، کے آئی سی ٹی پر امپورٹرز کا مال پھنسا ہوا اور ڈیمریج کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اس مسئلے کو مل کر حل کریں۔
کاشف چوھدری نے کہا کہ حکومت کو چاھیئے کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرکے اس مسئلے کو حل کرے کیونکہ ہڑتال کے باعث انڈسٹریز تک خام مال کی رسائی بھی منقطع ہو چکی ہے اور انڈسٹریز کے پاس خام مال نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہونے کا خدشہ ھے۔