گریڈ 18 کے تین ایس پیز کے تبادلےکر دئے گئے
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تین سینئر پولیس افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک نافذ العمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ایاز حسین، PSP/BS-18 کو ایس پی سٹی ڈویژن سے تبدیل کرکے ایس پی آئی-ایریا ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح حسنین واریس، PSP/BS-18 کو ایس پی آئی-ایریا ڈویژن سے تبدیل کرکے ایس پی سوان ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد خرم اشرف، PSP/BS-18 کو ایس پی سوان ڈویژن سے تبدیل کرکے ایس پی سٹی ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.


