اسلام آباد (8 مئی) چیئرمین سینیٹ نے سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں طلباء کی تعداد اور داخلے کے لئے کوٹہ کے حوالے سے سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر عثمان کاکڑ کا سوال بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں 15 انجینئرنگ یونیورسٹیاں ہیں اور یونیورسٹیوں میں کل 494 سیٹیں بلوچستان کے طلباء کے لئے مختص ہیں۔ چیئرمین نے کوٹہ کے حوالے سے ارکان کے استفسار پر سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جو اس سلسلے میں تفصیلات کا جائزہ لے گی۔ ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران کل 11 ہزار 991 طلباء و طالبات نے مقامی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں جبکہ اس عرصہ میں غیر ملکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کی تعداد 2 ہزار 160 ہے۔
Related Posts
کراچی: ماہی گیروں نے ڈوبتے چینی شہری کو بچالیا
- Rizwan Malik
- August 10, 2022
- 0
کراچی: ماہی گیروں نے ڈوبتے چینی شہری کو بچالیا۔کراچی کے ماہی گیروں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جان کو خطرے میں ڈال کر […]

کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- September 30, 2019
- 0
اسلام آباد: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو […]

چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،سی پیک کے تحت بجلی منصوبوںکے قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان
- Rizwan Malik
- October 10, 2024
- 0
اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے […]
