اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے اہم ملاقات کی اور سی پیک کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سفیر نے تجویز کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سیکورٹی کے معاملات پر ایک اور ایم او یو پر دستخط ہونے چاہیں تاکہ مزید شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور حالیہ برسوں میں یہاں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اس وقت سارا فوکس صنعتی اور سماجی ترقی پر مرکوز ہے۔چینی سفیر نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کیاور چینی حکومت کی جانب سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نئی ویزا رجیم سے پاکستان دنیا بھر کے لئے کھلولے گئے 175 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
Related Posts

جسٹس فائز کےخلاف ریفرنس میں وکلا کی حمایت کیلئے 17 کروڑ تقسیم
- Rizwan Malik
- جون 28, 2019
- 0
ماضی میں سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی ایسویس ایشنز میں رقم تقسیم کی تھی—فائل فوٹو: ڈان نیوز وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم […]

پرتگال کے دروازے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی تارکین وطن کے لئے بند
- Rizwan Malik
- جون 9, 2024
- 0
نئی امیگریشن پالیسی کے تحت اب پرتگیززبان جاننے والے پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کو ہی رہائشی پرمٹ دیئے جائیں گے پرتگال : پرتگال […]

پی ٹی آئی کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا
- Rizwan Malik
- مارچ 21, 2025
- 0
فوج، آرمی چیف پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکائونٹس عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے جا […]
