ملین ڈالر کا ورلڈ کپ 10

  • Image captionورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والوں کو بڑی رقم بطور انعام دی جائے گی

انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر تیس مئی سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ کے مقابلوں میں فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالر جب کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ہونے والے تمام ورلڈ کپ کے مقابلے اس سال سب سے زیادہ نقد انعامات دیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر اس سال آئی سی سی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات تقسیم کرئے گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ پریکٹس میچ
آسٹریلیا اب تک سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہے چکی ہے

سیمی فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کو آٹھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ چھیالیس دن تک جاری رہے گا اور اس انگلینڈ اور ویلز کے گیارہ میدانوں پر اس کے میچ کھیلے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے تک پہنچنے والی چھ ٹیمیں ایک ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار ہوں گی۔

فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ اگر باقی تمام میچوں کی انعامی رقوم کو جمع کر لیا جائے تو فائنل کی فاتح ٹیم اس ٹورناممنٹ سے تقریباً پچاس لاکھ ڈالر کی رقم جیب میں لے کر اپنے وطن واپس لوٹے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اب تک سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہے چکی ہے جبکہ انڈیا اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ فائنل میں کامیابی حاصل کر سکیں ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک مرتبہ فائنل میں ٹرافی اٹھائی ہے۔ اب تک ہونے والے گیارہ عالمی کپ مقابلوں میں سے آسٹریلیا سات فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔