ڈیجیٹل سیکورٹی چیلنجز کو باہمی تعاون اور منطقی انداز میں حل کیا جاناچاہیے
ہوا وے کے نائب چیئرمین ہو ہاو کھون
جرمنی میں منعقدہ سائبرسیکیورٹی کانفرنس میں شریک چینی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کے نائب چیئرمین ہو ہاو کھون نے کہا کہ ڈیجیٹل سیکورٹی چیلنجز کو باہمی تعاون اور منطقی انداز میں حل کیا جاناچاہیے۔امریکی حکومت نے حال ہی میں ہوا وے کمپنی پر پابندی عائد کرنیکا اعلان کیا ہے. اس سلسلے میں، ہوہاو کھون نے کہا کہ ہوا وے بے بنیاد الزامات اور غیر منصفانہ پابندیوں کا شکار ہے۔جس سے ہوا وے کے ہزاروں سپلائرز اور دنیا بھر میں اس کے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں. امریکی حکومت کی جانب سے عجلت میں کئے گئے اس غلط فیصلے نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔ اس اقدام سے مارکیٹ میں شفاف مسابقت کے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے جو بین الاقوامی کاروباری اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ ایک خطرناک مثال ہے۔جرمنی کی پوٹسڈیم یونیورسٹی کی اسکالر کرسٹوفر مینیل نے اجلاس میں کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک عالمی مسئلہ ہے. پیچیدہ صورت حال کی تناظر میں تمام فریقوں کو مذاکرات کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اور دباو ڈالنے سے جوابی ردعمل کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

