مظفرگڑھ…. کنٹرولر سول ڈیفینس مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی سول ڈیفینس افیسر سحرش ارشاد اور سول ڈیفنس کے جوانوں کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلے میں میٹنگ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفینس کے جوانوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر افس میں ایک اجلاس کیا جس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ مظفرگڑھ پر سول ڈیفینس کے کام کو سہراتے ہوۓ مبارک دی- اور کہا کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب کے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر آپ لوگوں کا وَرک شروع سے آخر تک دیکھا اور اس لیے آپ لوگوں سے ملنے کا سوچا – جبکہ آپ کا کوئی مسئلہ بھی ہو میں آپ کے ساتھ ہوں – اس کے بعد سول ڈیفینس آفیسر سحرش ارشاد نے محرم الحرام کے متعلق بریفینگ دیتے ہوۓ بتایا کہ پچھلے سال محرم الحرام کے موقع پر سول ڈیفینس کے صرف 35 جوانوں نے کام کیا اور اس بار محرم الحرام کے موقع پر سول ڈیفینس کے60 لوگ کام کریں گے -جبکہ سول ڈیفینس چیف وارڈن آزاد بخت شیروانی ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوۓ مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی اور اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ سول ڈیفینس کے جوانوں کو ایک فتر دیا جاۓ جہاں سے یہ اپنے کام کو مزید بہتر کرسکیں اجلاس میں ڈیوژنل وارڈن طاہر عباس بوبی یٰسین اور ارشد حمید نے بھی جوانوں کے ساتھ شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے سول ڈیفینس کے جوانوں کو محرم الحرام میں جلوسوں اور مجلس کی ڈیوٹی پر ھر کسی کی جامع تلاش کری اور پیار کے ساتھ پیش انے اور سیکورٹی فول پروف رکھنے کی ھدایت بھی کی


