
۔ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتییں کرنے لگی سرخ ٹماٹر 300 روپے جبکہ سبز ٹماٹر 200 روپے فی کلو سے فروخت ھونے لگا ٹماٹر کی قیمت زیادہ ھونے سے جہاں خواتین پریشان ہیں وہاں پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر منڈی سے ہی مہنگے ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی اسی قیمت سے فروخت کرنے پڑتے ہیں ٹماٹر کی قیمت نے عوام کے منہ لال کر دیئے ہیں خواتین کا کہنا ہے کہ ھانڈی میں اگر ٹماٹر استمعال نہ ہو تو کھانے کا مزا نہیں آتا روز مرہ اشیاء کی بڑھتی ھوئی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہے پہلے ہی مہنگائی اور بے روز گاری نے غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی




