وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردیدکردی

 

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں، دوسری بات پیپلزپارٹی کا تو اپنا کوئی مستقبل نہیں ہے اور تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جب کہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے نبیل گھبول نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔