نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہےشہریارآفریدی

راناثناء کی گرفتاری پر شہریار آفریدی کا موقف

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر وزیر مملکت برائے داخلہ کا موقف سامنے آیاہے۔

وزیر مملکت شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ ان کے ساتھی ہیں ان کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے،اے این ایف ایک پروفیشنل فورس ہے،جس کے سربراہ میجر جنرل ہیں کسی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،اس کے موقف کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا قانون کی عملداری ہے، نئے پاکستان میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں، چاہے وزیراعظم ہوں، کابینہ کے ارکان یا حکومت کے ارکان قومی اسمبلی قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ رانا ثناء کی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سزا یافتہ لیڈر مریم صفدر کے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ والے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔