تنازع کشمیر، شہباز شریف نے ٹرمپ کی پیشکش پر سوالات کھڑے کردیے

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گجرات کے قصائی سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی توقع رکھنا بچگانہ سوچ تھی۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ثابت کریں کہ ان کی پیشکش کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا نریندر مودی کو گجرات کے قصائی کے طور پر جانتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نریندر مودی کو ثالثی کی پیشکش بچگانہ سوچ تھی۔ بعض قوتوں نے مسئلہ فلسطین پر اسرائیل کا ساتھ دیا۔ کہیں مسئلہ کشمیر پر وہی قوتیں بھارت کے ساتھ تو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے امتحان کا وقت شروع ہوچکا۔ مُہذب دنیا جو باتیں کرتی ہے ان پر عمل درآمد کرے۔