آرٹیکل 370 ریاست کی آئینی حیثیت ،شق 35اے مسلم آبادی کی محافظ تھی،انڈین یونین میں کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کی وجہ آرٹیکل 370 تھا، اسی کے تحت ریاست کو الگ پرچم اور آئین کی اجاز ت ملی جبکہ باہر سے آنے والا ہر شخص کو کشمیر میں جائیداد خریدنے ، سرکاری نوکری لینے ،آزادانہ سرمایہ کاری کرنے سے شق 35اے روکتی تھی آرٹیکل 35 اے کے مطابق کوئی شخص صرف اسی صورت میں مقبوضہ کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔آرٹیکل 35 اے کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر کے باہر کے کسی شہری سے شادی کرنے والی خواتین جائیداد کے حقوق سے محروم رہتی ہیں جب کہ آئین کے تحت کسی اور ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش اختیار کرنے کا حق نہیں رکھتا۔اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی حکومت کسی اور ریاست کے شہری کو اپنی ریاست میں ملازمت بھی نہیں دے سکتی،بھارتی انتہاپسند چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 35 اے کوختم کردیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے اور پھر اسے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنایا جا سکے۔بھارتی انتہا پسندوں کی اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کے لیے پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم اب شق کے خاتمے سے غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین کی خریداری، شہریت اور ووٹ کا حق مل گیا،غیر مقامی افراد سرکاری ملازمت بھی حاصل کرسکیں گے۔
Related Posts
راولپنڈی:اغوابرائے تاوان میں ملوث تھانہ ویسٹریج کے تیرہ اہلکار معطل
- Rizwan Malik
- جولائی 19, 2019
- 0
راولپنڈی: تھانہ ویسٹریج پولیس کے 13 اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے […]

آزادی مارچ شہباز شریف نے مولانا سے ملاقات کے لئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا،مذاکرات صرف عمران کے استعفیٰ یا نئے انتخابات پر ہی ہوسکتے ہیں احسن اقبال
- Rizwan Malik
- اکتوبر 13, 2019
- 0
اسلام آباپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے۔ وفد کی قیادت […]

اخروٹ، بادام، پستے اور مونگ پھلیاں صحت و طاقت کا خزانہ
- Rizwan Malik
- نومبر 27, 2023
- 0
مردوں کیلئے بانجھ پن کے مسئلے سے بچنے کا بھی یہ آسان ترین نسخہ ہے، ماہرین اسلام آباد:آسڑیلیا میں ہونے والی ایک جدید تحقیق میں […]
